ہارر ،کامیڈی ہالی ووڈ فلم ’دی ڈیڈ ڈونٹ ڈائے ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

ہفتہ 18 مئی 2019 13:44

ہارر ،کامیڈی ہالی ووڈ فلم ’دی ڈیڈ ڈونٹ ڈائے ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا ..
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) ہالی ووڈ کی ہارر کامیڈی فلم دی ڈیڈ ڈونٹ ڈائے کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔جیمز رابرٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے پرا من قصبے کے گرد گھوم رہی ہے جہاں زومبیز انسانوں کو نشانہ بنانے کیلئے قدم جمالیتے ہیں،جن سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے رہائشی اور پولیس حرکت میں آجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں ایڈم ڈرائیور،بل مرے،آسٹن بٹلر،سلینا گومز،ڈینی گلوور،ٹام ویٹس اور سارہ ڈرائیور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم 14جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :