نیشنل فائونڈیشن آف کلچرل جرنلسٹس کا اجلاس ، قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ مئی 13:44

نیشنل فائونڈیشن آف کلچرل جرنلسٹس کا اجلاس ، قمر زمان کائرہ کے بیٹے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) نیشنل فائونڈیشن آف کلچرل جرنلسٹس کا احلاس چیئرمین سلیم کامران کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کارہ کے صاحبزادے اسامہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء صدر اے آرگل، سیکرٹری جنرل سید ساجد یزدانی، نائب صدر عمران احسان، جوائنٹ سیکرٹری ریاض منیر،فنانس سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن ،ممبرز مجلس عاملہ طاہر چوہدری،فاطمہ مختار بھٹی،مظفر چوہدری،افتخار خان اور دیگر نے قمر زمان کائرہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوے دعا کی کہ اللہ مرحوم کے والدین کو صبر جمیل عطا فرماے۔