ٹیکس رجسٹریشن کے لیے آن لائن سہولت سے شکایات کی تعداد میں نمایاں کمی

ہفتہ 18 مئی 2019 13:50

ٹیکس رجسٹریشن کے لیے آن لائن سہولت سے شکایات کی تعداد میں نمایاں کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) ٹیکس رجسٹریشن کے لیے آن لائن سہولت کی وجہ سے شکایات کی تعدادمیں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹیکس رجسٹریشن کے لیے آن لائن سہولت کااستعمال فائدہ مند ہے، اس میں انسانی عمل دخل کے مواقع کم ہوتے ہیں اور نئے فائلرز کو اس سے بہت آسانیاں فراہم ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آن لائن ٹیکس پیمنٹ سسٹم صارف دوست ہے ، موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین آن لائن ٹیکس پیمنٹ سسٹم کا بھی سہولت کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ صارفین کی جانب سے ردعمل (فیڈ بیک) کا باریک بینی سے جائزہ لیاجاتاہے، فیڈ بیک کے تناظر میں آن لائن ٹیکس پیمنٹ سسٹم کومزید سادہ اورآسان بنایا گیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کو تمام سہولیات دینے کے لیے پرعزم ہے، اس سے ٹیکس کے دائرہ کارمیں اضافہ ہوگا اورملک کو معاشی استحکام نصیب ہوگا۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ٹیکس کے نئے نظام میں بعٖض ضابطہ جاتی تبدیلیاں کی جارہی ہیں ، ان تبدیلیوں کا مقصد فائلرز کو سہولیات فراہم کرنا اورنئے ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی ہے۔

متعلقہ عنوان :