ڈالر کی قیمت 160 سے 165 روپے تک جا سکتا ہے، رحمن ملک

حکومت پاکستانی روپے کی قیمت موجودہ ریٹ پر برقرار رکھے بھی تو بڑی بات ہوگی، بیان

ہفتہ 18 مئی 2019 14:04

ڈالر کی قیمت 160 سے 165 روپے تک جا سکتا ہے، رحمن ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے روپے کی قدر میں تاریخی کمی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ماہ پہلے پیشنگوئی دی تھی کہ ڈالر کی قیمت 150 روپے تک جائیگی۔ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ پاکستانی کرنسی کی قدر اتنا گرے گا کبھی سوچا نہ تھا۔ انہوںنے کہاکہ اکنامک انڈیکیٹر بتا رہے ہیں کہ ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ڈالر کی قیمت 160 سے 165 روپے تک جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستانی روپے کی قیمت موجودہ ریٹ پر برقرار رکھے بھی تو بڑی بات ہوگی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی کی سونامی عوام پر گر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اشیا کی قیمتیں آسمان پر پہنچ رہی ہیں اور افراط زر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں افراطِ زر کی شرح تاریخ کے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔