افتخار چوہدری جیسے ججز کا بھی احتساب ہونا چاہیے، فواد چوہدری

نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے ،ججز کے تقرر کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے، بیان

ہفتہ 18 مئی 2019 14:04

افتخار چوہدری جیسے ججز کا بھی احتساب ہونا چاہیے، فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افتخار چوہدری جیسے ججز کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں میں فواد چوہدری نے کہا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری کے صرف 2 فیصلوں کے نتیجے میں وکیلوں کو 100 ملین ڈالر فیسیں ادا کرنے کے بعد اب پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے جرمانے کا سامنا ہے، احتساب ان جیسے ججز کا بھی ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے اس لئے ججز کے تقرر کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے۔