ہنجر وال میں دو جڑواں بہن بھائی کھیلتے ہوئے آٹے کی پیٹی میں بند ہو کر ہلاک

سالہ کامران اور بہن بینش کے انتقال پر والدین پر غشی کے دورے ،پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا

ہفتہ 18 مئی 2019 14:04

ہنجر وال میں دو جڑواں بہن بھائی کھیلتے ہوئے آٹے کی پیٹی میں بند ہو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ ہنجر وال میں دو جڑواں بہن بھائی کھیلتے ہوئے آٹے کی پیٹی میں بند ہو کر ہلاک ہو گئے ، کمسن بہن بھائی کے انتقال پر والدین پر غشی کے دورے جبکہ پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہنجروال کے علاقہ تھانہ والی گلی میں واقع گھر میں دو جڑواں بہن بھائی کھلتے ہوئے آٹے کی پیٹی میں بند ہو گئے جو دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے جن میں 6 سالہ کامران اور بہن بینش شامل ہیں۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے آبائی گائوں روانہ کر دیا گیا ۔