لالہ موسیٰ، رمضان المبارک میں خالق کائنات کی رحمت پورے عروج پر ہوتی ہے، ڈاکٹر طارق سلیم

ہفتہ 18 مئی 2019 15:17

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں خالق کائنات کی رحمت پورے عروج پر ہوتی ہے اسی مہینے میں وہ ایک رات بھی ہے جس کو ایک ہزار مہینوں سے افضل کہا گیا ہے وہ گذشتہ روز جماعت اسلامی گجرات سٹی کے زیراہتمام گرینڈ افطار ڈنر کے شرکائسے خطاب کررہے تھے ڈاکٹر طارق سلیم نے کہاکہ روزہ بھوکا پیاسا رہنے یا خوراک کی لوڈشیڈنگ کا نام نہیں بلکہ یہ تقویٰ حاصل کرنے کا ذریعہ ہے یہ غریبوں کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانے کا مہینہ ہے انہوں نے کہاکہ رمضان اور قرآن کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے، پاکستان بھی رمضان میں قائم ہواقائد کے فرمان کے مطابق پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بننا تھا۔