Live Updates

نااہل جہانگیر ترین کیخلاف ہائیکورٹ میں زیر سماعت آئینی کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر

ہفتہ 18 مئی 2019 15:23

نااہل جہانگیر ترین کیخلاف ہائیکورٹ میں زیر سماعت آئینی کیس کی جلد سماعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) سپریم کورٹ سے نااہل تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو سرکاری اجلاسوں میں شرکت روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت آئینی کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

چوہدری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل باسٹہ ون ایف کے تحت نااہل قرار دے چکی ہے، نواز شریف کیس کے اصول کے تحت نااہل شخص حکومت کے کسی سرکاری اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتا، جہانگیر ترین مسلسل سرکاری اجلاسوں میں شرکت کر کے سپریم کورٹ فیصلے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، نااہل جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت جمہوریت اور قانون کی بالادستی کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، لاہور ہائیکورٹ نااہل جہانگیر ترین کو سرکاری اجلاسوں میں شرکت کیخلاف مرکزی درخواست میں نوٹس کر چکی ہے، مرکزی کیس لاہور ہائیکورٹ کے بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا۔

معزز عدالت سے استدعا ہے کہ نااہل جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں میں شرکت کیخلاف درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات