Live Updates

گورنر پنجاب ، صوبائی وزراء کی عبدالعلیم خان سے ملاقات ، رہائی پر مبارکباد دی

ہفتہ 18 مئی 2019 15:23

گورنر پنجاب ، صوبائی وزراء کی عبدالعلیم خان سے ملاقات ، رہائی پر مبارکباد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو جیل سے رہائی کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور صوبائی وزراء نے گھر جا کر ملاقات کی اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ ،چوہدری ظہیر الدین اور جہانگیر ترین نے عبدالعلیم خان سے انکے گھر جا کر ملاقات کی اور رہائی پر مبارکباد دینے کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔

رہنمائوں کے درمیان مختلف امور پر باہمی تبادلہ خیال بھی ہوا ۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک پائی کی کرپشن نہیں کی ،نیب بھی میرے کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ڈھونڈ سکا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات