لیڈی ولنگٹن ہسپتال سے نو مولود بچے کے اغواء کا مقدمہ درج

ہفتہ 18 مئی 2019 15:25

لیڈی ولنگٹن ہسپتال سے نو مولود بچے کے اغواء کا مقدمہ درج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) صوبائی دارلحکومت لاہور کے لیڈی ولنگٹن ہسپتال سے نو مولود بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ٹبی سٹی میں درج کر لیا گیا۔ واقعہ کا مقدمہ بچے ساجد کے والد عرفان علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق ایک نامعلوم خاتون نے بچے کی پیدائش کے بعد میری سالی سے مراسم بڑھائے، خاتون نے دو دن میں ہی گھر کا چکر بھی لگا لیا، کچھ دیر میری بیگم کے ساتھ گپ لگانے کے بعد بچے کا منہ دھلوانے کے بہانے لے گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو ٹریس کیا جارہا جلد ہی بچے کو بازیاب کروالیا جائے گا۔دوسری جانب بچے کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بچے کو دوپٹے میں چھپا کر ہسپتال سے نکلی۔

متعلقہ عنوان :