کتے نے قبر میں دفن زندہ بچے کو بچا لیا

نوجوان لڑکی نے گناہ چھپانے کے لیے نومولود کو کھتیوں میں دفن کیا تھا،کتے نے بچے کا پاؤں زمین سے باہر دیکھ کر مالک کی توجہ دلائی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 18 مئی 2019 15:58

کتے نے قبر میں دفن زندہ بچے کو بچا لیا
فلوریڈا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 مئی 2019ء) کتے نے دفن زندہ بچے کی جان بچالی۔قومی بار ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھائی لینڈ میں ایک نوجوان لڑکی نے گناہ چھپانے کے لیے نومولود بیٹے کو زندہ دفن کر دیا مگر کتے نے بچے کی جان بچالی۔تھائی لینڈ کے علاقے کوراٹ میں ایک ماں نے گناہ چھپانے کے لئے اپنے نومولود بیٹے کو کھیتوں میں زندہ دفن کر دیا مگر کتے نے بچے کا پاؤں زمین سے باہر دیکھ کر بھونکنا شروع کردیا اور اپنے مالک کو کھینچ کر اس مقام تک لے آیا جہاں بچہ دفن تھا اس کے پاؤں کی طرف اسکی توجہ دلائی جس پر اس شخص نے فوری طور پر زمین کھود کر بچے کو باہر نکالا تو اس کی سانسیں چل رہیں تھیں، ڈاکٹر نے بچے کی جان بچالی، پولیس نے ملزم ماں کو گرفتار کرلیا۔

خیال رہے اس سے قبل امریکہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جہاں کتے نے وفاداری کی مثال قائم کردی۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پام بیچ میں پیش آیا جہاں پولیس کے ایک سراغ رساں کتے نے اپنی جان دے کر اپنے ساتھ موجود اہلکار کی جان بچالی تھی۔پولیس کو صبح صبح ایک شراب خانے میں ڈکیتی کی اطلاع ملی۔40سالہ ڈاکو واردات کے بعد ایک خاتون سے گاڑی چھین کر فرار ہوا تھا۔

پولیس اس کی تلاش میں سراغ رساں کتوں سے مدد لے رہی تھی۔جب یہ لوگ ڈاکو کے قریب پہنچے تو اس نے فائر کھول دیا۔ ڈاکو نے اس آفیسر کو نشانہ بنایا جس کے باعث کتے کی رسی تھی۔تاہم کتا چھلانگ لگا کر آفیسر اور گولی کے درمیان میں آ گیا اور گولی اپنے جسم پر کھا کر آفیسر کی جان بچالی تھی۔بعد ازاں سراغ رساں کتے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا گیا ڈاکٹر نے آپریشن کر کے گولی نکال لی تھی۔جبکہ پولیس نے اس ڈاکو کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔