محمد اشرفل کا 14 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا،

مصدق حسین تیز ترین ون ڈے انٹرنیشنل ففٹی بنانے والے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے

ہفتہ 18 مئی 2019 16:29

محمد اشرفل کا 14 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا،
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) مصدق حسین نے بنگلہ دیش کی طرف سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین ففٹی کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے آئرلینڈ میں کھیلی گئی سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف فائنل میں 20 گیندوں پر برق رفتار ففٹی بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے سابق ہم وطن بلے باز محمد اشرفل کا ملک کی طرف سے تیز ترین ون ڈے انٹرنیشنل ففٹی کا 14 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، اشرفل نے 2005ء میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 21 گیندوں پر ففٹی سکور کی تھی۔

(جاری ہے)

ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ففٹی کا عالمی ریکارڈ سابق جنوبی افریقن بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس ہے جنہوں نے 2015ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 16 گیندوں پر ففٹی بنا کر تاریخ رقم کی تھی۔

متعلقہ عنوان :