Live Updates

شیخ رشید کے پہلے آٹھ ماہ میں ریلوے کو 29ارب کے ریکارڈ خسارے کا سامنا ہے ‘رانا ثنا اللہ

بغیر منصوبہ بندی چلائی گئی ٹرینوں کے باعث مسافروں کی سلامتی ،ٹرینوں کی آمد ورفت کے اوقات بری طرح متاثر ہوئے

ہفتہ 18 مئی 2019 16:35

شیخ رشید کے پہلے آٹھ ماہ میں ریلوے کو 29ارب کے ریکارڈ خسارے کا سامنا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے پہلے آٹھ ماہ میں ریلوے کو 29ارب کے ریکارڈ خسارے کا سامنا ہے ،بغیر منصوبہ بندی چلائی گئی ٹرینوں کے باعث مسافروں کی سلامتی اور ٹرینوں کی آمد ورفت کے اوقات بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔انہوں نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی کے شیطان کو اپنی کارکردگی کی کوئی فکر نہیں ،صرف شہباز شریف اور نواز شریف کا خوف ہے ،پنڈی کا شیطان صرف شیطانی کر سکتا ہے اور اپنی کارکردگی صفر ،رمضان المبارک میں شیطان قید اور راولپنڈی کا شیطان آزاد ہے،پنڈی کے شیطان کے پہلے آٹھ ماہ میں ریلوے کو 29 ارب کے ریکارڈ خسارے کا سامنا ہے ، نئی ٹرینیں اب تک سترہ کروڑ خسارہ کر چکی ہیں ، بغیر منصوبہ بندی چلائی گئی ٹرینوں کے باعث مسافروں کی سلامتی اور ٹرینوں کی آمد ورفت کے اوقات بری طرح متاثر ہوئے ہیں ،ریلوے ملازمین کی پنشن اور گریجوایٹی کے چیک آئے روز بانس ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ریلویٹائم ٹیبل کی پابندی 76 فیصد تھی جو اب گر کر 67 فیصد پر آ چکی ہے، خسارے کا شکار ریلوے میں سیاسی بنیادوں پر دس ہزار سے زائد افراد کی بھرتی کی اجازت دی گئی، ریلوے کو قومی خزانے سے مزید اربوں روپے سالانہ ادا کرنے ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) دور کے "مین لائن ون ڈیزائن" کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر کریڈٹ لینے کی اوچھی حرکت کی گئی، ایک بے معنی ایم او یو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، سارا ڈرامہ عوام کو دھوکہ دینے کے لئے تھا۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات