مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے ہمارے بیٹے کو زیر حراست شہید کیا، اہلخانہ

ہفتہ 18 مئی 2019 16:35

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع شوپیاں کے علاقے ہنڈو کے رہائشی خاندان نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے انکے بیٹی24سالہ اشتیاق احمد وانی کو تلاشی آپریشن کے دوران حراست میں لینے کے بعد شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شہید کے والے دائود وانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے تلاشی آپریشن کے دوران انکے بیٹے کو اس وقت پکڑ کر شہید کر دیا جب وہ اپنے باغ سے گھر لوٹ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اشتیاق کی چار برس قبل شادی ہوئی تھی اور گھر کا واحد کفیل تھا۔