مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے چارکشمیر ی نوجوان شہید کر دئیے

ہفتہ 18 مئی 2019 16:35

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں بھی ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو سوپور کے علاقے ہتھ لانگو میں تلاشی آپریشن کے دوران شہید کیا۔ قبل ازیں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے پورہ پنز گام میں ہفتہ کی صبح محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران تین نوجوانوں شوکت احمد ڈار، عرفان وار اور مظفر شیخ کو شہید کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :