محمد صادق سنجرانی کی میر عبدالقدوس بزنجو کے والد میر عبدالمجید بزنجو کے انتقال پر تعزیت

ہفتہ 18 مئی 2019 16:37

محمد صادق سنجرانی کی میر عبدالقدوس بزنجو کے والد میر عبدالمجید بزنجو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) چیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے سابق وزیر اعلی اور بلوچستان اسمبلی کے موجودہ سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کے والد میر عبدالمجید بزنجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ہفتہ کو سپیکر بلوچستان اسمبلی کو ٹیلی فون کیا۔چیرمین سینیٹ نے کہاکہ اللہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کو صبر عطا کرے ۔ میر عبدالمجید بزنجو سابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے عہدے پر فائز رہے ۔ وہ سابق وزیر تعلیم، اور سابق وزیر لائیو اسٹاک کے عہدے پر فائز رہے۔ چیرمین سینیٹ نے کہاکہ میر عبدالمجید بزنجو کی سیاسی اور سماجی خدمات کو فراموش نہی کیا جا سکتا۔