امن مذاکرات کا آغاز ایک خوش آئند پیش رفت ہے، صدروینزوویلا

عوام امن کا راستہ اختیارکریں،اپوزیشن مذاکرات سے اپنے مطالبات منوائے،فوجی اہلکاروں سے خطاب

ہفتہ 18 مئی 2019 16:40

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے حکومتی نمائندوں اور حزب اختلاف کے مابین مذاکرات شروع ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آراگوآ صوبے میں فوجی اہلکاروں سے اپنے خطاب میں مادورو نے عوام سے امن کا راستہ اختیار کرنے کا کہا۔ یہ بات چیت ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہو رہی ہے۔ اوسلو حکام کے مطابق فریقین کو ملکی بحران پر امن طریقے سے حل کرنے کے لیے ایک موقع فراہم کیا گیا ہے۔ وینزویلا کے خود ساختہ صدر خوآن گوآئیڈو نے تاہم جمعرات کو حکومت کے ساتھ براہ راست بات چیت کی خبروں کو مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :