چترال، کیلاش قبیلے کے سالانہ مذہبی تہوار چیلم جوش میں دنیا بھر کے سیاحوں کی شرکت

ہفتہ 18 مئی 2019 16:48

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) کیلاش قبیلے کے لوگ ہر سال دو بڑے اور دو چھوٹے تہوار مناتے ہیں۔ چیلم جوش، جو جوشی تہوار بھی کہلاتا ہے، کیلاش لوگوں کا موسم بہار کی آمد پر اس موسم کو خوش آمدید کا تہوار ہوتا ہے۔ چیلم جوش کا تہوار وادی رمبور سے شروع ہوتے ہوئے اگلے دو دن وادی بمبوریت میں منایا جاتا ہے۔ اس کے بعد احتتامی تقریب وادی بریر میں ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

کیلاش لوگوں کے اس رنگوں سے بھرے تہوار کو دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے سیاح وادی کیلاش پہنچتے ہیں اس مرتبہ اس تہوار کی اچھی بات یہ تھی کہ سیاحوں اور صحافیوں کو کسی نے تنگ نہیں کیا جس طرح ماضی میں غیر ملکی سیاحوں اور پاکستانی اور مقامی صحافیوں کو بھی نو ابجکشن سرٹیفیکیٹ NOC لینا پڑتا تھا جو اس تہوار کا رنگ پھیکا کرتا تھا۔ اس مرتبہ چیلم جوش کے تہوار میں صوبائی اسمبلی کے اقلیتی اراکین جن میں کیلاش، سکھ، ہندوں، عیسائی شامل تھے، انہوں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔