Live Updates

وہاڑی: صوبائی وزیرڈاکٹراخترملک نے چک نمبر 563ای بی میں سولر پلانٹ اور بائیو گیس کا افتتاح کیا

اس موقع پرایم این اے اورنگزیب خان کھچی، ایم پی اے راﺅ ظہور احمد کھرل اور ایم پی اے اعجازسلطان بندیشہ بھی ہمراہ تھے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 18 مئی 2019 16:36

وہاڑی: صوبائی وزیرڈاکٹراخترملک نے چک نمبر 563ای بی میں سولر پلانٹ اور ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،18 مئی 2019ء،نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) صوبائی وزیرڈاکٹراخترملک نے ایم این اے اورنگزیب خان کچھی،ایم پی اے راﺅ ظہور احمد کھرل، ایم پی اے اعجازسلطان بندیشہ کے ہمراہ چک نمبر 563ای بی میں سولر پلانٹ اور بائیو گیس کا افتتاح کیا ۔اس موقع پرانہوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت تیزی سے ملکی مسائل حل کررہی ہے اوروزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں بہت جلد ملک سے توانائی کا بحران ختم ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ایم پی اے اعجازسلطان بندیشہ کاکہناتھاکہ چک نمبر 563ای بی میں سولر اور گیس پلانٹ سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔سابقہ حکومتوں نے صرف اپنا بینک بیلنس بنایا اور کسی نے بھی عوام کا نہیں سوچا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا اورضلعی راہنماپی ٹی آئی احسن ایوب بندیشہ بھی موجودتھے۔ اس سے قبل جب صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک وہاڑی پہنچے تو پی ٹی آئی وہاڑی کے کارکنان نے اُن کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات