Live Updates

ملک میں دھڑا دھڑ ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں، مریم نواز

پچھلے ہفتے اسٹاک مارکیٹ17 سال میں کم ترین سطح پر رہی، اب روپے کی قدر10 فیصد کم ہوگئی، عوام کو اب پتا چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے۔ نائب صدر ن لیگ مریم نوازکا معاشی صورتحال پربیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 مئی 2019 17:38

ملک میں دھڑا دھڑ ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں، مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی 2019ء) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں دھڑا دھڑ ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں، پچھلے ہفتے اسٹاک مارکیٹ 17 سال میں کم ترین سطح پر رہی، اب روپے کی قدر10 فیصد کم ہوگئی ہے، عوام کو اب پتا چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے۔ نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے ٹویٹر پر ملک کی معاشی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ اب عوام کو پتا چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے۔

پچھلے ہفتے اسٹاک مارکیٹ 17 سال میں کم ترین سطح پر رہی۔ جبکہ اب روپے کی قدر میں 10 فیصد کم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دھڑا دھڑ ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔
اسی طرح مریم نواز کل بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پرافطار ڈنر میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

بلاول نے کل اسلام آباد میں سیاسی رہنماؤں کے اعزازمیں افطارڈنرکا اہتمام کیا ہے۔

ن لیگ کے وفد میں مریم نواز کے ساتھ حمزہ شہبازبھی ہوں گے۔ اسی طرح مریم نواز پیر کو پارلیمنٹ ہاؤ س میں پارٹی اجلاس میں شرکت بھی کریں گی۔ مریم نواز کی بلاول بھٹو کی افطاری میں شرکت پر معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رمضان کا ماہ مقدس حقوق اللہ اور حقوق العباد کا حسین امتزاج ہوتا ہے۔ بد قسمتی سے اس بابرکت مہینے میں عوام کو مسائل کا روزہ رکھوانے والے افطاریوں کی آڑ میں ذاتی، سیاسی اور کاروباری مفادات کے تحفظ میں مصروف عمل ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی نیت کی مار پڑ رہی ہے۔ یہ صرف اپنی دولت اور اولاد کے مستقبل کے بارے میں فکرمند رہتے ہیں۔ فردوس عاشق نے کہا کہ افطار کے نام پر منتخب جمہوری حکومت کیخلاف سازش کرنا افسوسناک ہے۔ عوام کو مسائل کا روزہ رکھوانے والے افطاریوں کی آڑمیں ذاتی مفادات کوتحفظ دے رہے ہیں۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد معیشت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

تاجروں کو ایک روز میں ہی اربوں کا نقصان پہنچ ہے۔ زیر تعمیر منصوبوں کی لاگت اربوں میں بڑھ گئی ہے۔ تمام تر صورتحال کا ذمہ دار وزیراعظم عمران خان کو ٹھہراتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروا دی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی نالائقی سے ترقی کی شرح 2.7 فیصد پر آگئی ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 150روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے۔ روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کی گراوٹ کی بنیادی وجہ پاکستان کے زرمبادلہ میں مسلسل کمی ہے۔ قرار داد میں ان تمام حالات کا ذمہ داربراہ راست وزیر اعظم عمران خان کو ٹھہرایا گیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات