نصیرآباد پولیس کا جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد ملزمان گرفتار

ہفتہ 18 مئی 2019 18:05

ڈیرہ مرادجمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) نصیرآباد پولیس کا جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کی جانے والی مختلف کاروائیوں میں کئی روپوش ملزمان پولیس کی گرفت کے بعد قانون کے حوالے، کارروائیوں کا عمل جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس اس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی خصوصی ہدایات پر علاقے میں جرائم پیشہ عناصر منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے سی آئی اے پولیس سمیت ضلع کے مختلف پولیس تھانہ جات کی جانب سے اب تک کی جانے والی کاروائیوں میں سندھ سمیت مختلف علاقوں میں کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے روپوش پولیس کو مطلوب کئی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ایس ایچ اور صدر پولیس حبیب اللہ لاشاری نے گزشتہ شب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد 27/2018 قتل 302 کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ گزشتہ روز ایس ایچ او صدر پولیس حبیب اللہ لاشاری، سی آئی اے پولیس نصیرآباد کے انچارج صوبدار خان سیال اور سب انسپکٹر محمد انور ابڑو نے قومی شاہراہ پر چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے اندرون پنجاب سمگل کی جانے والی جعلی نمبر پلیٹ لگی نان کسٹم پیڈ وٹز کار برآمد کرکے ڈرائیور عزیز اللہ سے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کا گھیرا تنگ کیا ہوا ہے پولیس کی بہتر حکمت عملی اور کارکردگی پر عوامی حلقوں نے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس اپنی کارروائیوں کو مزید جاری رکھ کر علاقے کو جرام سے پاک کرکے امن کا جھنڈا لہرائے گی۔