برائن برادرز اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ ہار گئے

ہفتہ 18 مئی 2019 18:05

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) روبرٹ فرا اور جان سیبسٹین کیبل پر مشتمل کولمبین جوڑی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی، کولمبین جوڑی نے کوارٹر فائنل میں برائن برادرز کو شکست دی۔

(جاری ہے)

اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں روبرٹ فرا اور جان کیبل پر مشتمل کولمبین جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 7-6، (7-2)، 4-6 اور 16-14 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :