آزارینکا اور ایشلی بارٹی اٹالین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

ہفتہ 18 مئی 2019 18:05

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) وکٹوریا آزارینکا اور ایشلی بارٹی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں بیلاروس کی آزارینکا اور ان کی آسٹریلوی جوڑی دار ایشلی بارٹی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے یوکرینی کھلاڑی ٹی سورینکو اور ان کی بیلاروس کی جوڑی دار ساسنووچ کو 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :