ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر یاسر بازائی کا اچانک تحصیل سوئی میں قائم سستا بازار اور بازار کا درہ

ہفتہ 18 مئی 2019 18:05

سوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر یاسر بازائی کا اچانک تحصیل سوئی میں قائم سستا بازار اور بازار کا دروہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرینگے ڈپٹی کمشنر یاسر بازائی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا اچانک دورہ سوئی کے بڑے بازار بگٹی کالونی کاپیدل چل کر ایک ایک دوکان پر ریٹ لیسٹ چیک کیے عوامی شکایات سنے ڈیڑہ کلومیٹر پیدل چل کر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نیاس بات کا ثبوت دیا ہے کہ ماہ رمضان میں گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوئی جلال دین کاکڑ بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر یاسر بازائی نے مقامی میڈیا کے نمائدوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان شریف کے مقدس مہینے میں عوام کو رلیف فراہم کرنے کیلئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیل سوئی میں سستا بازار کا انعقاد کیا گیا تاکہ عوام کو اس مہنگائی میں ہم رلیف دے سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ بازار میں روز مرہ کی استمعال کی چیزیں خریدنے کیلیئے۔

(جاری ہے)

عوام کی ایک بڑی تعداد نے سستے بازار کا رخ کیا سستا بازار میں چاول چینی دالیں بکرے کا گوشت مرغی کا گوشت سبزیاں فروٹ مشروبات سمیت دوسرے استمعال کی چیزیں انتہائی کم دام پر عوام کو فراہم کی جارہی ہیں ڈپٹی کمشنر نے بازار کا بھی مکمل دورہ کیا قصائیوں کو وارنگ کیا کہ اگر کسی بھی قصائی نے 800 روپے سے زیادہ قیمت پر گوشت فروخت کی گی تو اس کا قصاب خانہ سیل کرکے گوشت نیلام کیا جائے گا جو ریٹ لیسٹ کے مطابق چیزیں فروخت نہیں کریگا اس کے دوکان کو سیل کیا جائے گا کسی کے لیے کوئی ریایت نہیں ہوگی ڈپٹی کمشنر اس موقع پر نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ روزانہ سستا بازار سمت بازار کا خود وزیٹ کرے جہاں گراں فروشی ہورہی ہے مجھے میرے افس نمبرز پر اطلاع دیں یا اسسٹنٹ کمشنر سوئی کو اطلاع کریں تاکہ اس گراں فروشی کے ناسور پر قابو پایا جائے عوام کو رلیف مل سکے ان کا مزید کہنا ہے تھا نوجوان سوشل میڈیا تنقید ضرور کریں لیکن وہ کمپلین لے کر بھی اے سی افس سوئی یا ڈپٹی کمشنر افس ڈیرہ بگٹی آئے ہم نے جب چھاپ لگائے ہیں گراں فروشوں کے خلاف کوئی بھی بندا سامنے آنے کو تیار نہیں ہوتا کہ کہاں کونسا دوکان گراں فروشی کررہا ہے اس بات کو نوجوانوں کو نوٹس لینا چاہیے جہاں گراں فروشی ہوری ہے اس ویڈیو بھریں یا اس کے خلاف شکایت کی درخواست لے کر ہمارے پاس آئے اگر کاروائی نا پھر تنقید جائز ہوگی ٹیلر ماسٹر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے بگٹی کالونی میں ٹیلر ماسٹر کے دوکانوں بھی دورہ کیا اور درزی حضرات سے کہاں کسی غریب کو تنگ نا کیا جائے جو ریٹ لیسٹ ہے اس پر سلائی کیا جائے دوسری جانب عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہوئی اج پہلی بار ڈیرہ بگٹی پہلے ڈپٹی کمشنر یاسر بازائی ہیں جس نے بگٹی کالونی سوئی بڑے بازار کا پیدل چل کر ویٹ کی عوامی شکایات سنی اس سے قبل افسران گاڑیوں میں ویزٹ کیا کرتے تھے بگٹی کالونی ڈیڑھ کلومیٹر سے بھی لمبا بازار ہے عوام کو رلیف دینے کے لیے اس گرمی اور رمضان میں ڈپٹی کمشنر کا دورہ قابل تحسین عمل ہے