Live Updates

عوام کو غذائیت سے بھر پور خوراک مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہی:ممتاز اختر کاہلوں

ہفتہ 18 مئی 2019 18:05

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) چیئرمین سرگودہا ڈویلپمنٹ اتھارٹی ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اکثر افراد غذائی قلت کا شکار ہیں او ر انہیں غذائی قلت کو پورا کرنے کی سہولت تک میسر نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ غذائیت سے بھر پور خوراک مہیا کرنا حکومت کی پہلی ترجیحی ہے او روزیر اعظم عمران خان کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے آگاہی تنظیم کے زیر اہتمام فوڈ فو ٹیفکیشن پروگرام کی ڈسٹرکٹ لانچ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں سی ای او ایجوکیشن ریاض قدیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک شمائلہ بانو کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ حکومت صحت مند ماحول اور بہتر خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو استعمال میں لا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی کوارڈی نیٹر ایف ایف پی رضا قاضی نے بتایا کہ فوڈ فوٹیفکیشن پروگرام پانچ سال کیلئے 2016-21 حکومت برطانیہ کے ادارے ڈی ایف آئی شی کے تعاون سے شروع کیاگیاہے جس میں خاص طورپر غذائیت سے بھر پور غذا کے بارے قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کو کہا جائیگا۔ آٹے او رگھی کی صنعت کے ساتھ مل کر ایسا آٹا تیار کیا جائیگا جس میں زنک ایسڈ ‘ فولاد ‘ وٹامن B12 آٹے میں او روٹامن A&D گھی میں مناسب مقدار میں شامل ہوں۔

فوڈ فوٹیفکیشن پروگرام کی طرف سے شرکاء کو نیشنل نیوٹریشن سروے 2011کے نتائج کے بارے میں بتایا کہ 62فیصد عورتوں میں خون کی کمی ‘ 54 فیصد عورتیں وٹا من اے کی کمی کا شکار ہیں ۔ جب کہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں 62 فیصد بچے خون کی کمی اور 54 فیصد بچے وٹامن اے کی کمی کا شکارہیں۔یہ پروگرام خاص طور پر تولیدی او رحاملہ خواتین ‘ دودہ پلانے والی ماؤں او ربلوغت کی عمر کو پہنچنے والی بچیوں کے متعلق ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آگاہی تنظیم ا س پروگرام کے تحت پنجاب کے 30 اضلاع اور اسلام آباد میں ایف ایف ایف کے ساتھ مل کر لوگوں میں شعور بیداری کی مہم چلائے گی او رہم امید کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ ہمارے ساتھ اس پروگرام میں بھر پور تعاون کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات