ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال سے دہشت گردوں کے علاج کا مقدمہ،سماعت 13جون تک ملتوی

ہفتہ 18 مئی 2019 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) انسداددہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال سے دہشت گردوں کے علاج کا مقدمہ،عدالت نے سماعت 13 جون تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے گواہ یوسف ستار کا بیان ریکارڈ کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ کو طلب کرنے کی رینجرز کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت کاکہنا تھا کہ فیصلہ 13 جون کو سنایا جائے گا،رینجرز وکیل کا کہنا تھا کہ ضیاالدین اسپتال کے سابق ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر یوسف ستار نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اہم انکشافات کیے،ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشت گردوں کا علاج ہوتا رہا،گواہ کے 164 کے بیان کے نقول ملزمان کو فراہم کی جاچکی ہے، ڈاکٹر عاصم کے وکیل کا کہنارینجرز کے وکیل جوڈیشل مجسٹریٹ کو طلب کرنے کی درخواست نہیں دے سکتے۔