لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے تین پولیس اہلکاروں سمیت چار ملزمان گرفتار

ہفتہ 18 مئی 2019 18:55

لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے تین پولیس اہلکاروں سمیت چار ملزمان گرفتار
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) راولپنڈی پولیس نے ڈسٹرکٹ شکایات سیل میں انصاف کے لئے آنے والی لڑکی کی فوری انصاف فراہم کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،پولیس اہلکاروں کی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی سی پی او کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ چار افراد محمد نصیر، راشد منہاس، محمد عظیم اور عامر نے میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر سی پی او راولپنڈی نے ایس ڈی پی او صدر سرکل فرحان اسلم کو سائلہ کی درخواست پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے،سائلہ کی درخواست پر تھانہ روات پولیس نے بجرم 376بی 367 اے اور 382 کے تحت مقدمہ درج کر لیا،مقدمے میں ملوث چاروں ملزمان جن میں 3 پولیس اہلکار ہیں کو فوری معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ خاتون کا مکمل میڈیکل چیک اپ کروایا گیا ہے اور ڈی این اے رپورٹ لاہور فرانزک لیبارٹری کو بھیج دی گئی جبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن مقدمے کی براہ راست نگرانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :