پیرودہائی پولیس کی غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، چار ملزمان گرفتار

وارث خان پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا

ہفتہ 18 مئی 2019 18:55

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن' ر 'محمد فیصل رانا کی خصوصی ہدایت پرتھانہ پیرودہائی پولیس نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ وروند بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی راجہ عبد الرشید نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے چار ملزمانکوگرفتار کر لیا،پولیس نے ملزمان فیصل جاوید سے پسٹل 30بور معہ 5 روند ،محسن علی سے پسٹل 9mmمعہ 6 روند،محمد راشد سے پسٹل 30بور معہ 5 روند ،1عدد ریوالور 32بور،بابر خان سے پسٹل 30بور معہ 6 روند برآمد کئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ وارث خان ملک محمد خان نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان محمد افضل، محمد طیب، محمد آصف کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :