مشکلات میں گھری قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر آگئی

ڈاکٹرزنے شاداب خان کی رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کھیلنے کی اجازت دےدی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 18 مئی 2019 19:26

مشکلات میں گھری قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر آگئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مئی 2019ء) ڈاکٹرزنے شاداب خان کی رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئَے کھیلنے کی اجازت دے دی۔ڈاکٹر پیٹرک کینڈی نے لیگ اسپنر شاداب خان کا تفصیلی معائنہ کیا جس کے مطابق ان کی رپورٹ بہت اچھی آئی ہیں اور بلڈ وائرس اب نیگیٹو کی نشاندہی ہوئی ہے۔ شاداب خان 20 مئی کو ٹیم کو قومی ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔ اور ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے پاکستان نے 24 اور 26 مئی کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کھیلنا ہیں،شاداب خان کو ان میچوں میں پلینگ الیون کا حصہ بناکر پریکٹس کا موقع فراہم کیا جائےگا،افغانستان کےخلاف وارم اپ میچ 24مئی کو برسٹل میں منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کےخلاف 26مئی کو کارڈف میں وارم اپ میچ ہوگا ۔

(جاری ہے)

31مئی کو قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی ،دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کےخلاف ٹرینٹ برج میں ہوگا ،تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کےخلاف برسٹل میں ہوگا ،چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کےخلاف ٹانٹن میں ہوگا ،5واں میچ 16جون کو بھارت کےخلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائےگا ،چھٹا میچ 23جون کو ساﺅتھ افریقہ کےخلاف لارڈز میں ہوگا، 7واں میچ نیوزی لینڈ کےخلاف 26جون کو ایجبیسٹن میں منعقد ہوگا ،8واں میچ 29جو ن کو افغانستا ن کےخلاف ہیڈنگلے میں ہوگا جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کےخلاف لارڈز میں5 جولائی کو ہوگا۔