ضلعی انتظامیہ نے رمضان بازاروں میں فروخت ہونے والی چینی کی رپورٹ جاری کر دی

ہفتہ 18 مئی 2019 19:55

لاہور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ روز رمضان بازاروں میں فروخت ہونے والی چینی کی رپورٹ جاری کر دی ،لاہور کی30رمضان بازاروں میں مجموعی طور پر92320کلو چینی عوام الناس کو سبسڈائز ڈ ریٹ پر فروخت کی گئی،مکہ کالونی رمضان بازارمیں2720، برکت مارکیٹ رمضان بازار میں1880کلو چینی فروخت ہوئی،باب پاکستان میں3560کلو، غالب مارکیٹ میں1960کلو چینی فروخت ہوئی،ٹائون شپ رمضان بازار میں 3440کلو، شیر شاہ بازار رائیونڈ میں 3040کلو،نشتر کالونی بازار میں4000کلو چینی فروخت ہوئی،کاہنہ نو بازار میں2880،بیگم کوٹ میں5160کلو چینی فروخت ہوئی ،موچی گیٹ رمضان بازار میں3920، این شادی ہال میں3920کلو چینی فروخت ہوئی،وحدت کالونی رمضان بازار میں4840کلو ، گلشن راوی بازار میں2960کلو چینی فروخت ہوئی ،ندیم شہید روڈ پر3560کلو چینی ، اسلام پورہ رمضان بازار میں2240کلو چینی فروخت ہوئی ،شادمان بازار میں4200لو چینی، کریم پارک رمضان بازار میں2760کلو چینی فروخت ہوئی،میاں پلازہ میں2240کلو، ماڈل بازار سبزہ زار میں2880کلو چینی فروخت کی گئی،ماڈل بازار رائیونڈ میں2680، ماڈل بازار ٹھوکر نیاز بیگ میں2240کلو چینی فروخت کی گئی،ماڈل بازار چوہنگ میں3720کلو، جلو موڑ رمضان بازارمیں2640کلو چینی فروخت کی گئی،بیدیاں روڈ 1840کلو چینی، ماڈل بازار ہربنس پورہ میں2080کلو چینی فروخت کی گئی،تاج پورہ رمضان بازار میں2400کلو چینی، چونگی دوگیج رمضان بازار میں2280کلوچینی فروخت کی گئی ،گول گرائونڈ شاد باغ میں2800کلو، جبکہ سنگھ پورہ میں3600کلو چینی فروخت کی گئی،ماڈل بازار چائنہ سکیم میں3360کلوچینی فروخت کی گئی، ڈ پٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی 55روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔