Live Updates

گورنرپنجاب کی طرف سے5ہزار سےزائد مزدوروں کیلئےافطار پارٹی

افطاریوں پرقومی خزانے سے ایک پیسا بھی خرچ نہیں کیا جاتا، گورنرہاؤس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں،احتجاجی تحریک چلانے والوں نے کرپشن اوربیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کیے۔گورنرچوہدری سرور کا افطار پارٹی سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 مئی 2019 20:00

گورنرپنجاب کی طرف سے5ہزار سےزائد مزدوروں کیلئےافطار پارٹی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی 2019ء) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں افطاریوں پرقومی خزانے کا پیسا خرچ نہیں کیا جا رہا، گورنرہاؤس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں،احتجاجی تحریک چلانے والوں نے کرپشن اوربیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کیے۔ انہوں نے گورنر ہاؤس میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنرہاؤس میں افطاریوں پرقومی خزانے سے ایک پیسا بھی خر چ نہیں کیا جا رہا۔

وزیراعظم کے ویژن کے مطابق گورنرہاؤس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔ احتجاجی تحریک کی باتیں کرنیوالوں نے کرپشن اوربیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مزدوراورعام آدمی بھی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم نے ایک پاکستان بنانے کا قوم سے جووعدہ کیا ہےاس پرعمل کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر مبنی سیاست اور حکومت عوام دوست پالیسوں کی وجہ سے آج پاکستان کے مزدوراور عام بھی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے ہم نے دو نہیں ایک پاکستان بنانے کا قوم سے جو وعدہ کیا ہے اس پر ہر صورت عمل کیا جائیگا ،ملک سے امیر اور غر یب کی تفر یق کو مکمل طور پر ختم کر یں گے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک میں لوٹ مار کے سواکچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے عوام نے عام انتخابات میں تحر یک انصاف کے حق میں فیصلہ سنایا ہے ہم عوام کو صحت اور تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان اور گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو خراج تحسین پیش کر تاہوں جنہوں نے مزدوروں اور ریلوے ملازمین کو بھی گور نر ہائوس میں افطار کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کو اٹھا کر دیکھ لیں آپ کو وزیر اعظم عمران خان جیسا ایماندار کوئی وزیر اعظم اور لیڈر نہیں ملے گا قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک تمام بحرانوں سے نجات حاصل کر یگا۔قبل ازیں لالہ موسیٰ میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کے بیٹے اسامہ کائرہ کی نمازہ جنازہ میں بھی شریک ہوئے اور قمر الزمان کائرہ سے انکے بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات