پاکستانی ٹیم نے وہیل چیئر ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان نے فیصلہ کن معرکے میں روایتی حریف بھارت کو ہرا کر ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز پایا، محمد لطیف کی 152 رنز کی دلکش اننگز، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

ہفتہ 18 مئی 2019 20:15

پاکستانی ٹیم نے وہیل چیئر ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ..
کھٹمنڈو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) پاکستانی ٹیم نے وہیل چیئر ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، پاکستانی ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں روایتی حریف بھارت کو ہرا کر ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، فاتح ٹیم نے 213 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، محمد لطیف نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور 152 رنز کی غیرمعمولی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نیپال میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں بھارت کی وہیل چیئر ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 212 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، جواب میں پاکستانی وہیل چیئر ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں پر پورا کیا، محمد لطیف نے 62 گیندوں پر 152 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔