Live Updates

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کویت پہنچ گئے

اپنے دورے کے دوران وہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح؛ نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 18 مئی 2019 20:19

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کویت پہنچ گئے
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کویت پہنچ گئے۔ اپنے دورے کے دوران وہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح؛ نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے اور پاکستانی ویزوں کے متعلق پابندی سے آگاہ کریں گے، اسکے علاوہ امیر کویت کو صدر مملکت کا دعوت نامہ اور وزیراعظم پاکستان کا ویزہ پابندی کے متعلق خط بھی پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے کویت کے ہوائی اڈے پر سفیر پاکستان غلام دستگیر نے کویتی اعلی حکام کے ہمراہ وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ ہوٹل پہنچنے پر پاکستان تحریک انصاف کویت کے ایگزیکٹو ارکان کی کثیر تعداد نے وزیر خارجہ کو خوش آمدید کہا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات