Live Updates

گیس ، بجلی سمیت ہر چیز مہنگی کر دی ،لوگ بیروزگار ہو کر بھوکے مررہے ہیں ،حکمران کہتے ہیں پاکستانیوں گھبرانا نہیں ‘سردار ایاز صادق

عمران خان نے جدوجہد امریکہ یہودیوں کیلئے کی ،روپیہ کی قدر کم ہوئی تو کہا حکمران چور ہیں اب حکومت نیازی کی ہے بتائیں آپ کیا ہیں ن) میں کوئی گروپ بندی نہیں ، حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج بارے فیصلہ کل اجلاس میں ہو گا‘نائب صدر مسلم لیگ (ن) کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 مئی 2019 20:20

گیس ، بجلی سمیت ہر چیز مہنگی کر دی ،لوگ بیروزگار ہو کر بھوکے مررہے ہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ گیس ، بجلی سمیت ہر چیز مہنگی کر دی گئی ،لوگ بیروزگار ہو کر بھوکے مررہے ہیں اور حکمران کہتے ہیں کہ پاکستانیوں گھبرانا نہیں ، عمران خان نے جدوجہد امریکہ یہودیوں کیلئے کی اور آئی ایم ایف کیلئے کام کیا ،مسلم لیگ (ن) میں کوئی گروپ بندی نہیں ، حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج بارے فیصلہ کل (پیر ) اجلاس میں ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ لوگ بیوروکریٹ سے کام چلانا چاہتے ہیں ،نیازی نے عوام کے ساتھ دہشت گردی کی ہے ، پہلے خود کہتے رہے کہ اگر ڈالر بڑھے تو اربوں روپے کا نقصان ہوجاتاہے،کہتے تھے (ن) لیگ حکومت نے ڈالر 108روپ کر دیا انہوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ،روپیہ کی قدر کم ہوئی تو کہا حکمران چور ہیں اب حکومت نیازی کی ہے اب بتائیں آپ کیا ہیں ،پاکستانیوں کو پیس کررکھا دیاگیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کے پی لوگ کنواں کھودتے ہیں تو گیس نکل آتی ہے حیرانگی ہے وزیر اعظم کے بیان پر دماغ دنگ رہ جاتاہے ،پہلے گیس 145، اب47فیصد مہنگی کر دی ، تیسری بار بجلی مہنگی کی ،لوگ بے روزگار ہو گئے اور یہ کہتے پاکستانیوں گھبرانا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ پی ٹی آئی اراکین نے کی ہے جو پیسہ پی ٹی آئی کو ملا وہ منی لانڈرنگ کو چھپانا چاہتے تھے اس لئے گورنر سٹیٹ بینک سے استعفیٰ لیا،اوپننگ بیٹسمین اسد عمر وزیر خزانہ پہلے اوور میں بولڈ ہو گیا گھبرانا نہیں کوئی اور نوکری مل جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ آج بلاول بھٹو نے دعوت رکھی ہے اس میں (ن) لیگ اور دیگر جماعتوں کو مدعو کیاگیاہے ۔ایک سوال کے جواب میں ایاز صادق نے کہا کہ (ن) لیگ میں ایک ہی گروپ ہے اور (ن) لیگ گروپ ہے ، میری ملاقات چودھری نثار سے نہیں ہوئی ،اگر کوئی کہتا ہے تو بتا بھی دے کہ کہاں ملاقات ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جدوجہد امریکہ یہودیوں کیلئے کی اور آئی ایم ایف کیلئے کام کیا اگر یہ حالات رہے تو بھارت کو منہ نہیں دکھا سکیں گے ۔

موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام کے پچاس لاکھ گرا دئیے جبکہ اپنے گھر بنی گالہ کو ریگولرائز کر دیاگیا ۔ حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج بارے کل (پیر ) اجلاس میں فیصلہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ انتیس ارب روپے کا ریلوے کا نقصان ہوا ہے ،شیخ رشید میں کوئی اہلیت نہیں ہے اور نہ اسکے پلے کچھ ہے ۔ شہبازشریف جلد واپس آئیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات