روپے کی قدر میں گراوٹ ،معاشی غیر یقینی صورتحال اور آئی ایم ایف کے قرضوں کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں کے سبب پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں سرمایہ کاروں کی315ارب روپے ڈوب گئے

ہفتہ 18 مئی 2019 20:20

روپے کی قدر میں گراوٹ ،معاشی غیر یقینی صورتحال اور آئی ایم ایف کے قرضوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ ،معاشی غیر یقینی صورتحال اور آئی ایم ایف کے قرضوں کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں کے سبب پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس34ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا ،انڈیکس1500پوائنٹس گھٹ گر33ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی315ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 71کھرب روپے سے کم ہو کر68کھر ب روپے کی پست ترین سطح پر آگیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بدترین کارورباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی۔مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسز نے منافع خوری کی خاطر فروخت کو ترجیح دی جبکہ سرمائے کے انخلا ء نے اسٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بٹھادیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 4مندی کی زدم میں رہی جس کی وجہ سے انڈیکس 1956.47پوائنٹس گھٹ گیا جبکہ ایک روزہ تیزی سے انڈیکس نی406.56پوائنٹس ریکور کئے تاہم مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے رہے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے میںکے ایس ای100انڈیکس میں 1549.91پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 34716.53پوائنٹس سے کم ہو کر33166.62پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 612.95پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 16386.66پوائنٹس سے گھٹ کر15773.71پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 25693.07پوائنٹس سے کم ہو کر24582.48پوائنٹس پر آگیا ۔

مندی کے سبب ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں 3کھرب15ارب 8کروڑ80لاکھ 47ہزار916روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 71کھرب26ارب 36کروڑ58لاکھ 72ہزار857روپے سے گھٹ کر68کھرب 11ارب27کروڑ78لاکھ 24ہزار941روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ5ارب روپے مالیت کے 12کروڑ12لاکھ10ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 3ارب روپے مالیت کے 9کروڑ3لاکھ73ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دورا ن ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 35228.89پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی وجہ سے انڈیکس33007.71پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1634کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی424کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1142میں کمی اور68کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ ،میپل لیف ،بینک آف پنجاب ،پا ک انٹر نیشنل بلک ،یونٹی فوڈز ،سوئی نادرن گیس ،فوجی سیمنٹ ،حب پاور ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،لوٹے کیمیکل ،دی سرل کمپنی ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،اینگرو پولیمر ،پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،پی آئی اے سر فہرست رہے ۔