dڈالر کی قیمت 165 روپے تک جائے گی ،رحمن ملک کا دعوی

ہفتہ 18 مئی 2019 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے دعوی کیا ہے کہ ڈالر کی قیمت 165 تک جائے گی ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ۱کرنسی کی قدر اتنا گرے گی کبھی سوچا نہ تھا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز روپے کی قدر میں تاریخی کمی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ماہ پہلے پیشنگوئی کی تھی کہ ڈالر کی قیمت 150 روپے تک جائیگی جو سچ ثابت ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اکنامک انڈیکیٹر بتا رہے ہیں کہ ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا جو 165 روپے تک جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستانی روپے کی قیمت موجودہ ریٹ پر برقرار رکھے بھی تو بڑی بات ہوگی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی کی سونامی عوام پر گر رہی ہے۔