wکراچی ،کورنگی صنعتی ایریا میں لکی مروت کا ٹرالر ڈرائیور قتل

ہفتہ 18 مئی 2019 20:35

ں*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) کورنگی صنعتی ایریا میں لکی مروت کا ٹرالر ڈرائیور قتل۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانہ کی حدود کورنگی مل ایریا اٹک پیٹرول پمپ کے قریب سے 26 سالہ خالد حسین ولد نجیب اللہ کی گولی لگی خون میں لت پت لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو کارروائی کے لیے تحویل میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال پہنچایا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول کو 30 بور پستول سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا ہے جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کی گولیوں کے 2 خول ملے جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا، مقتول کا آبائی تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت سے تھا مقتول ٹرالر ڈرائیور اور 2 روز قبل ہی کراچی ا?یا تھا، تاہم واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جبکہ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔#