ق*عالمی برادری کو غیرقانونی اثاثہ جات کیخلاف یکجا ہو کام کرناچاہئے ‘ملیحہ لودھی

ہفتہ 18 مئی 2019 20:35

۳ نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) پاکستان نے اثاثہ جات کی غیرقانونی منتقلی کی روک تھام کیلئے عالمی کوششیں تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو غیرقانونی اثاثہ جات کیخلاف یکجا ہو کام کرناچاہئے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اثاثہ جات کی غیرقانونی منتقلی کی روک تھام کیلئے عالمی کوششیں تیز کرنے پر زوردیا ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو غیرقانونی اثاثہ جات کیخلاف یکجا ہو کام کرناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو اثاثہ جات کی غیرقانونی منتقلی سے نقصان پہنچتا ہے ،ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ تکنیکی مسائل ترقی پذیر ممالک کیلئے اثاثوں کی واپسی مشکل بنا دیتے ہیں۔