Live Updates

احتجاجی ڈاکٹرز کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، عمران خان

ہسپتالوں کی نجکاری کا ایشوجھوٹ ہے، ڈاکٹرزصحت کے شعبے میں اصلاحات کیخلاف مہم چلا رہے ہیں، انتظامیہ کو ٹھیک کریں گے۔ وزیراعظم کا پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 مئی 2019 20:35

احتجاجی ڈاکٹرز کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، عمران خان
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ احتجاجی ڈاکٹرز کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، ڈاکٹرز صحت کے شعبے میں اصلاحات کیخلاف مہم چلا رہے ہیں، ہسپتالوں کی نجکاری نہیں کررہے، انتظامیہ کو ٹھیک کرنا ہے۔ انہوں نے آج پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم پشاور بننے کے بعد خیبرپختونخوامیں ایک ایسا ہسپتال ہوگا جوعالمی معیارکا ہوگا۔

سرکاری ہسپتالوں میں علاج دنیا کے معیارکے مطابق نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ڈاکٹرز مظاہرہ کررہے ہیں۔ میں ان ڈاکٹروں پوچھتا ہوں جو احتجاج کر رہے ہیں، کہ کیا آپ سرکاری ہسپتالوں میں علاج سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز صحت کے شعبے میں اصلاحات کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ہسپتالوں میں وہ نظام لانا چاہتے ہیں جوشوکت خانم میں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جھوٹ بولاجا رہا ہے کہ ہسپتالوں کی نجکاری کی جا رہی ہے۔ کسی ہسپتال کی نجکاری نہیں کررہے۔ انتظامیہ کو ٹھیک کرنا ہے۔ عمران خان نے خبردار کیا کہ سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیک کرنے کیلئے کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال میں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ 90 فیصد مریضوں کی کینسر کےعلاج کی استطاعت نہیں۔

پیسے والے لوگوں کو بھی کینسرکے علاج میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہرسال پاکستانی قوم پچھلے سال سے زیادہ عطیات ہسپتال کودیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30سال پہلے جب اس سفرپرنکلا تو لوگوں نے کہا یہ ہسپتال نہیں بن سکتا۔ جب ہسپتال بن گیا تولوگ کہتے تھے مفت علاج نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی اپنے لیے نہیں دوسروں کے لیے جیتے ہیں۔ میں نے کہا کہ اسی قوم سے اپنے ملک کو چلانے کیلئے پیسہ اکٹھا کرکے دکھاؤں گا۔ افغانستان سے مریض علاج کے لیے یہاں آتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں سمندرسے تیل کے بڑے ذخائرملے ہیں۔ ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا کہ سمندر میں کتنی گیس ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات