مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی نے پی ٹی آ ئی حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے بڑی سیا سی جماعتوں کیساتھ مذہبی جماعتوں سے بھی رابطے شروع کردیئے
،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سب سے بڑی بیٹھک (آج)اتوار کوہوگی جس کی میزبانی بلاول بھٹو زرداری میزبانی کرینگے
ہفتہ 18 مئی 2019 20:35
(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان پہلے ہی حکومت سے نالاں ہیں، حکمت عملی بھی مرتب کرچکے ہیں جبکہ امیر جماعت اسلامی اپنی علیحدہ حکمت کا اعلان کرچکے ہیں ، علامہ ساجد نقوی مشاورت کرکے عید کے بعد حکمت عملی واضح کرینگے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سب سے بڑی بیٹھک کل ہوگی، بلاول بھٹو زرداری میزبانی کرینگے ،افطار ڈنر میں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سمیت تمام اپوزیشن ارکان شریک ہونگے ،اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے حکمت عملی پر غور ہوگا،اجلاس میں پہلی بار عہدہ ملنے پر مریم نواز شریک ہونگی ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اپوزیشن اجلاس میں پہلی بار پارلیمنٹ سے باہر کی شخصیات شریک ہورہی ہیں، اسفند یار ولی، محمود خان اچکزئی پہلی بار موجودہ اپوزیشن کے کسی بھی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں، اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا، اگست کے وسط یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں حکومت مخالفت تحریک چلائے جانے کی تجویز ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی رہنما بجٹ اجلاس سے ہی احتجاج کا مشورہ دے رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، بجٹ سے قبل مہنگائی اور نیب کی کارروائیوں کے خلاف تحریک چلائی جائیگی، ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین نیب کے حالیہ منظر عام پر آنے والے انٹرویو پر بھی اپوزیشن رہنما سخت برہم ہیں ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران گلہ کیا کہ میں پہلے ہی کہتا تھا کہ اس حکومت کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے مگر میری بات کو نظر انداز کیاگیا، تاہم آصف زرداری نے جواب دیا تھا کہ ہم حکومت کو وقت دینا چاہتے تھے، معلوم تھا کہ ان کی نااہلی عیاں ہوجائے گی اوراب ہم سب اکٹھے ہیں اور ملکر حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.