!فیصل آباد،جسٹس منصور علی شاہ بن کر ڈی پی او سے بار بار بات کرکے کانسٹیبل کی چھٹیاں لینے کے سفارش کرنے والے وکیل اور کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 18 مئی 2019 20:35

ن*فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) جسٹس منصور علی شاہ بن کر ڈی پی او سے بار بار بات کرکے کانسٹیبل کی چھٹیاں لینے کے سفارش کرنے والے وکیل اور کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج، جھنگ کے تھانہ کوتوالی میں درج ہونے والے مقدمہ کے مطابق وکیل فیض علی شاہ نے جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ بن کر ڈی پی او جھنگ کو کالز کیس اس کی ایماء پر جب کانسٹیبل آصف نواز 15 دن کی چھٹیاں لینے ڈی پی او کے پاس گیا تو مذکورہ آفیسر نے دوبارہ جسٹس منصور علی شاہ سے بات کروانے کا کانسٹیبل کو کہا جس پر مذکورہ وکیل نے کانسٹیبل کی طرف سے ملایا ہوا فون بند کر دیا۔

(جاری ہے)

معاملہ مشکوک ہونے پر ڈی پی او نے چھٹیاں لینے آئے ہوئے کانسٹیبل کو حراست میں لیکر تفتیش کروائی تو اصل حقائق سامنے آگئے جس پر دونوں ملزمان کے خلاف 155، 25-D ٹیلی گراف ایکٹ 419,420,1985 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔