Live Updates

- پیپلزپارٹی موجودہ حکومت کے خلاف عید کے بعد بھر پو ر تحریک چلائے گی، میر علی مدد جتک

زرداری ہائوس میں افطار پارٹی موجودہ حکمرانوں کیلئے آخری کیل ثابت ہوگی شیخ رشید جیسے نکمے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں جوشخص اپنا گھر آباد نہ کرسکا وہ بھی پیپلز پارٹی پر تنقید کررہے ہیں عمران نیازی کو خوش کررہے ہیں ، صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی

ہفتہ 18 مئی 2019 20:35

?کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی موجودہ حکومت کے خلاف عید کے بعد بھر پو ر تحریک چلائیںگے زرداری ہائوس میں افطار پارٹی موجودہ حکمرانوں کیلئے آخری کیل ثابت ہوگی شیخ رشید جیسے نکمے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں جوشخص اپنا گھر آباد نہ کرسکا وہ بھی پیپلز پارٹی پر تنقید کررہے ہیں عمران نیازی کو خوش کرنے کیلئے شیخ رشید ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہے پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر موجودہ حکمرانوں کو بھاگنے پر مجبور کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گا پربات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ڈکٹیٹروں کا مقابلہ کیا ہے عمران نیازی تو ہمارے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے بلاول بھٹو ملک کا مستقبل ہے اور انہوں نے محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چل کر ملک بچانے کا تہہ کررکھا ہے کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کی ترقی وخوشحالی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا اورانتخاب سے قبل جو دعوے اور وعدے کئے وہ سب کے سب یو ٹرن ثابت ہوگئے اگر پیپلز پارٹی نے حکومت مخالف تحریک چلائی تو حکمران بھاگنے پر مجبور ہونگے انہوں نے کہا کہ یہ نا اہلوں کا ٹولہ ہے جنہوں نے ملک کو تباہ کر دیا لوگ شیخ رہے ہیں لیکن یہ لوگ کہتے ہیں کہ مہنگائی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پاگل ہوگئے ہیں ان کے پاس کون این آر او لینے گیا انہیں این آر او کا مطلب ہی معلوم نہیں یہ بے وقوف اور نا اہل لوگ ہیں حکومت چلانے کیلئے سیاسی وژن ہونا چاہیے آج زرداری ہائوس میں افطار پارٹی موجودہ حکمرانوں کیلئے آخری کیل ثابت ہوگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات