(اپ ڈیٹ )

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی

ہفتہ 18 مئی 2019 20:35

uاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کل (پیر کو) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شبر زیدی کو مسابقتی عمل اور آسامی مشتہر کیے بغیر غیر شفاف انداز میں پسند و ناپسند کی بنیاد پر تعینات کیا گیا۔ اس انداز میں چیئرمین ایف بی آر کی تقرری کو عدالت پہلے بھی کاالعدم قرار دے چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تقرری کے خلاف درخواست کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب کے پاس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے جس پر سماعت پیر کو ہو گی۔ ایف بی آر کے گریڈ انیس کے افسر نے تقرری کو چیلنج کر تے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کا پرائیویٹ سیکٹر سے تقرر صرف غیر معمولی حالات میں آسامی مشتہر کر کے کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

شبر زیدی کو مسابقتی عمل اور آسامی مشتہر کیے بغیر تعینات کیا گیا۔ تعیناتی غیر شفاف انداز میں پسندو ناپسند کی بنیاد پر کی گئی۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 2012 میں علی ارشد حکیم کو بھی اسی انداز میں چیئرمین ایف بی آر لگایا گیا تو عدالت سے ہٹا دیا تھا۔ اسی انداز میں دوبارہ تقرری توہین عدالت کے زمرے میں بھی آتی ہے۔ بشارت راجہ

متعلقہ عنوان :