ّ بلاول بھٹو کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو فون کر کے افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت

{محمود خان اچکزئی اور اختر جان مینگل افطار ڈنر میں شرکت کرینگے

ہفتہ 18 مئی 2019 20:36

۔کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو فون کر کے آج بروز اتوار کو زرداری ہائوس میں افطار ڈنر میں شرکت کرنے کی دعوت دی بلوچستان سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر جان مینگل افطار ڈنر میں شرکت کرینگے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کی جانب سے عید کے بعد وفاقی حکومت کے خلاف ٹف ٹائم دینے اورحکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے سیاسی جماعتوں کو پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے ٹیلی فون کر کے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو مدعو کیا گیا بلوچستان سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل افطار ڈنر میں شرکت کرینگے ۔