، جمعیت علماء اسلام پاکستان (ق)نے تنظیم سازی کے حوالے سے چاروں صوبوں اور مرکزی تنظیم سازی کے بارے میں شیڈول جاری کردیا

ہفتہ 18 مئی 2019 20:36

Cلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان (ق)نے تنظیم سازی کے حوالے سے چاروں صوبوں اور مرکزی تنظیم سازی کے بارے میں شیڈول جاری کردیا ہے،شیڈول کے مطابق مرکز اور صوبائی تنظیم سازی کی تکمیل کے فوری بعد رابطہ عوام مہم کا بھی 19جون کولاہور ایوان اقبال میں ’’ مولانا احمد علی لاہوری انٹر نیشنل کانفرنس‘‘ کے انعقاد سے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ق نے مرکزی اور صوبائی تنظیم سازی کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے،مرکزی امیر مولانا محمد اجمل قادری کے مطابق جے یو آئی مولانا احمد علی لاہور گروپ کا مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس امیر مرکزیہ سید چراغ دین شاہ کی صدارت میں مدرسہ اسلامہ بٹ گرام میں منعقدہوا جس میں مرکزی ناظم رابطہ مولانا عرفان الحق قادری۔

(جاری ہے)

ناظم اطلاعات مولانا الیاس احمد غازی میاں عرفان محمود اعوان اور جے یو آئی ق لاہور کے جنرل جنرل سیکرٹری مولانا معوذ راشدی سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں جمعیت کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔

9جون کو اسلام آباد کے پریس کلب میں میڈیا کے اعزاز میں مولانا محمد اجمل قادری کی سرپرستی میں عید ملن پارٹی دی جائے گی۔10جون کو جے یو آئی ق کے پی کے کے جنرل سیکرٹری حاجی شفیع الرحمن کی جانب سے پشاور مقامی ہوٹل میں میڈیا کے اعزاز میں عید ملن پارٹی دی جائے گی ،11جون کو جے یو آئی ق بلوچستان مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس شیخ الحدیث مولانا اسد نونی کی صدارت میںنیلا گنبد کوئٹہ میں ہوگا12جون کو مرکزی شورٰ کا اہم اجلاس امیر مرکزیہ سید چراغ الدین شاہ کی صدارت میں شیرانوالہ ڈیفنس کراچی میں ہوگا14جون کو کراچی پریس کلب میں علماء اور میڈیا کے اعزاز میں عید ملن پارٹی دی جائے گی 17جون کو جے یو آئی جنوبی پنجاب کے امیر مفتی کفایت اللہ کی صدارت میں صوبائی مجلس عاملہ کا انتخابی اجلاس ہوگاجس میں تین سال کے لئے عہدیداروں کو منتخب کیا جائے گا۔

21جون جامعہ اسلامیہ بہاولپور میں بعد از نماز عشاء عوامی اجتماع منعقد ہوگا،19جون کو ایوان اقبال لاہور میں ’’انٹر نیشنل مولانا احمد علی لاہور ‘‘کانفرنس منعقد کی جائے گی۔14اگست کو نشتر پارک کراچی میں’’ آئین شریعت‘‘ کانفرنس ہوگی۔7جولائی کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس ’’استحکام پاکستان کنونشن کے نام سے بلائی جائے گی جس کی صدات جے یو آئی ق کے ناظم بیہن الاقوامی رابطہ ڈاکٹر محمد اکمل راشدی کریں گے 31مئی جمعہ کو جے یو آئی ق کے زیر اہتمام شیرانوالہ گیٹ کے باہر تحفظ پاکستان مارچ کیا جائے گا۔