نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے اس لئے ججز کے تقرر کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

ہفتہ 18 مئی 2019 20:36

W اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ججوں کی تقرری کے طریقہ کار پر سوال اٹھا دیا اور کہا ہے کہ نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے اس لئے ججز کے تقرر کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اپنی ایک ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری کے صرف 2 فیصلوں کے نتیجے میں وکیلوں کو 100 ملین ڈالر فیسیں ادا کرنے کے بعد اب پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے جرمانے کا سامنا ہے، احتساب ان جیسے ججز کا بھی ہونا چاہیے۔نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے اس لئے ججز کے تقرر کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے۔