تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل رائس کینال میں جا گری، موٹر سائیکل سوار خاتون اور بچے کو زندہ نکال لیا گیا،ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 18 مئی 2019 20:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل رائس کینال میں جا گری، موٹر سائیکل سوار خاتون اور بچے کو زندہ نکال لیا گیا ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، ستم ظریفی یہ کہ ایمبولینس کی سہولت نا ہونے پر لاش کو چنگچی رکشہ پر پہلے اسپتال پھر گھر لیجایا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے لاہوری روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہونے سے گاؤں صدیق آباد کے رہائشی باگڑی قبیلے سے تعلق رکھنے والے 3 افراد رائس کینال کے لاہوری ریگیولیٹر کے مقام پر گر کر ڈوب گئے، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون اور بچے کو موٹر سائیکل سمیت پانی سے زندہ نکال لیا، واقع کی اطلاع ملتے ہی باگڑی برادری کی خواتین کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اور انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن نہ کرنے پر سڑک بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا بھی دیا، ایک گھنٹے کی تلاش کے بعد کرشن نامی شخص کی لاش رائیس کینال سے نکال لی گئی، ستم ظریفی یہ کہ لاش کو اسپتال لے جانے کے لئے ایمبولینس بھی فراہم نا کی گئی، باگڑی برادری نے ڈوب کر ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو چنگچی رکشہ میں رکھ کر پہلے اسپتال پھر گھر پہنچا۔