Live Updates

معاون خصوصی نعیم الحق کے بھتیجے شیراز الحق کو نادرا کراچی ریجن کا ڈائریکٹر لگا دیا گیا

ہفتہ 18 مئی 2019 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) معاون خصوصی نعیم الحق کے بھتیجے شیراز الحق کو نادرا کراچی ریجن کا ڈائریکٹر لگا دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شیراز الحق کو دو ماہ پہلے نادرا میں گریڈ اٹھارہ میں بھرتی کیا گیا،دو ماہ بعد ہی شیرازالحق کو گریڈ انیس میں ترقی دی گئی ،نادرا میں پہلی بار صرف دو ماہ میں کسی افسر کی گریڈ اٹھارہ سے گریڈ انیس میں ترقی دی گئی۔پندرہ مئی کو شیراز الحق کو نادرا کراچی ریجن کا ڈائریکٹر لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے نادرا حکام کی ملاقات چودہ مئی کو ہوئی تھی ،ملاقات میں نعیم الحق بھی موجود تھے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :