موجودہ معاشی صورتحال میںسڑکوں کی سیاست یا احتجاج سے معیشت کو مزید نقصان پہنچے گا، ،پی پی پی رہنماء سید خورشید شاہ

ہفتہ مئی 20:50

موجودہ معاشی صورتحال میںسڑکوں کی سیاست یا احتجاج سے معیشت کو مزید نقصان ..
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال میںسڑکوں کی سیاست یا احتجاج سے معیشت کو مزید نقصان پہنچے گا، اس وقت ملک کی معاشی صورتحال میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے تحریک چلائی گئی تو پھر مزید تباہی ہوگی، گزشتہ روزسکھر میں ایک نجی اسٹور کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں معیشت کی صورتحال بہتر تھی،ہم شروع دن سے یہ بات کہہ رہے تھے کہ اگر وقت پر آئی ایم ایف کے پاس چلے گئے تو بہتر ہوگا مگر انہوں نے ہماری بات کو نہیں مانا، اگر حکومت اگست یا ستمبر کے مہینے میں آئی ایم ایف کے پاس چلی جاتی تو ڈالر اتنا مہنگا نہیں ہوتا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :