خلیجی علاقوں پر پرواز کے دوران تمام ائیرلائنز کو محتاط رہنے کی امریکی ہدایات

خلیج عمان اور خلیج فارس میں بڑے پیمانے پر عسکری سرگرمیاں جاری ،حالات کشیدہ ہیں،امریکی ادارہ

ہفتہ 18 مئی 2019 21:00

خلیجی علاقوں پر پرواز کے دوران تمام ائیرلائنز کو محتاط رہنے کی امریکی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) فضائی نگرانی کے امریکی اداری( ایف اے ای) نے ایئر لائنز کو خلیجی علاقوں پر پرواز کے دوران محتاط رہنے کی ہدایات دی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف اے اے نے بتایاکہ خلیج عمان اور خلیج فارس میں بڑے پیمانے پر عسکری سرگرمیاں جاری ہیں اور کوئی بھی غلط اندازہ یا طیارے کی شناخت میں معمولی سی بھی بھول چوک کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ امریکا اور ایران کے مابین تناؤ میں اضافے کی وجہ سے خطے میں حالات کشیدہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :